Senate of Pakistan

Senate of Pakistan

اسلام آبادچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی  سے صومالیہ کی سفیر مس خدیجہ محمد الا مخذومی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی

ملاقات کے دوران دوطرفہ اہم امور، علاقائی صورتحال اسلام آباد  تجارتی و اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

پاکستان صومالیہ کے ساتھ باہمی تعلقات و تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

پاکستان صومالیہ کے بردارا نہ تعلقات کو کثیر الجہتی سطح پر مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ

صومالیہ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی اور عوامی و پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ

دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی بین الاقوامی فورمز پر حمائت کی ہے جو قابل تحسین ہے۔ چیئرمین سینیٹ

صومالیہ کی پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں حمائت کی تعریف کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

پاکستان صومالیہ میں پائیدار امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ

پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول انتہائی سازگار، صومالین سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مستفید ہونا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ

دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو مزید قریب لانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ

تجارتی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے وسیع گنجائش موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ

پارلیمانی شعبوں میں تعاون کے لئے پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ

ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کیلئے پاکستان صومالیہ کے طالبعلموں کو وظائف فراہم کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ

ملاقات میں مسلہ فلسطین اور کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث ہونیوالی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

صومالیہ کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا۔

دوطرفہ تعاون اور رابطہ کاری کی بدولت تعلقات کو مزید استحکام مل رہا ہے۔ مس خدیجہ محمد الا مخذومی

صومالیہ پاکستان کے دہشت گردی اور معاشی امور میں بہتری کے تجربے سے بھر پور استفادہ حاصل کرے گا۔ صومالین سفیر

پاکستان نے کرونا وباکے دوران موثر حکمت عملی کے تحت اس وبا کے پھیلاؤ پر کنڑول کیا۔ صومالین سفیر