20624

*یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز معمول کے مطابق چاند رات تک کھلے رہینگے۔*

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عیدالفطر کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جو کہ 10 مئی سے 15 مئی تک ہوں گی لیکن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل، ریجنل دفاتر سمیت ویئرہاوسزاورتمام یوٹیلیٹی سٹورزعوام کی سہولت کیلئے کھلے رہیں گے تاکہ عیدالفطر اور کووڈ 19 کے تناظر میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء سستے داموں میسر ہو سکیں۔ تاہم یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے وہ ملازمین جو اس دوران ڈیوٹی کریں گے وہ عید الفطرکے بعد 17 مئی سے 19 مئی تک اپنی عید کی چھٹی گزارسکیں گے۔