Information and Broadcasting

Information and Broadcasting

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا یومِ مزدور کے موقع پر پیغام۔۔۔

یکم مئی محنت کشوں کا دن ہے جو دنیا سے اپنے جائز حقوق مانگتے ہیں- چوہدری فواد حسین

مزدوروں اور محنت کش طبقات انسانی ترقی اور تہذیب و تمدن کے معمار ہیں۔چوہدری فواد حسین

محنت کش کی ترقی اور اس کے حقوق کا تحفظ ہی معاشرے کی اجتماعی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن بن سکتا ہے۔ چوہدری فواد حسین

مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی زندگی میں تبدیلی لانا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ چوہدری فواد حسین

عمران خان نے بھوکے پیٹ سڑکوں پر سونے والوں کے لیے پناہ گاہیں اور لنگر خانوں کا انتظام کر کے انہیں ریاست کا مہمان بنایا۔ چوہدری فواد حسین

کرونا وباء کے اس دور میں عمران خان کی فکر کا محور مزدور پیشہ طبقات ہیں۔ چوہدری فواد حسین

صحت اور روزگار دونوں کو اہمیت دیتے ہوئے مزدوروں کے بہتری کے اقدامات اٹھانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ چوہدری فواد حسین

احساس پروگرام اور ہاؤسنگ شعبے کی ترقی کے اقدامات وزیراعظم عمران خان کا مزدوروں سے دلی وابستگی کا پختہ ثبوت ہے۔ چوہدری فواد حسین

استحصالی نظام سے چھٹکارے اور سماجی انصاف کی فراہمی کی جدوجہد عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گی۔ چوہدری فواد حسین