20230

*وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردیا*

 

اسلام آباد…وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد وبدل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنا دیا گیا اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں،حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر توانائی بنایا گیا ہے جبکہ خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے اکنامک افیئرز کی وزارت لے کر صنعت و پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔اسی طرح وزیر توانائی عمر ایوب کی وزارت تبدیل کرکے انہیں اکنامک افیئرز کا وزیر بنایا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیاہے۔فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔