Islamabad Police

Islamabad Police

اسلام آباد::: وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کردیا گیا،

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا،

ای چالان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سسٹم سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد

اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ہرشخص کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکتا، آئی جی

ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی، آئی جی اسلام آباد

ای چالان کے تحت چالان گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کے گھر وصول ہوگا، آئی جی

جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو دس دن کے اندر جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی،

شہری ای چالان جرمانہ کی رقم جے ایس بنک، موبائل اوکانٹ،جاز کیش سمیت دیگر اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں،

ای چالان سسٹم ایکسائزآفس کے ساتھ بھی منسلک ہوگا، آئی جی اسلام آباد

ای چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے ائی جی اسلام آباد

ترجمان اسلام آباد پولیس