19008

 

لیبیا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) راشد جاوید کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد :

وزیر خارجہ نے لیبیا کے لیے بطور سفیر نامزدگی پر میجر جنرل (ر) راشد جاوید کو مبارکباد دی

وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو پاکستان اور لیبیا کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی روابط مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی

لیبیا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) راشد جاوید نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور لیبیا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کی یقین دہانی کروائی