پاکستان اور آزربائیجان کے مابین وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات

پاکستان اور آزربائیجان کے مابین وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات

پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ آزری وفد کی قیادت آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کیمیں آپ کو اور آپ کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان اور آزربائیجان کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشیخوش آئند بات یہ ہے کہ علاقائی اور عالمی فورمز پر پاکستان اور آزربائیجان کے مابین خاصی مماثلت پائی جاتی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی میں آرمینیا کے ناجائز قبضہ سے آزربائیجان کے علاقوں کو آزاد کروانے پر آزربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں مخدوم شاہ محمود قریشی ہمارا عالمی سطح پر واضح موقف رہا ہے کہ آزربائیجان کی علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم آزربائیجان کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں وسعت کے خواہشمند ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی ان مذاکرات میں پاکستان اور آزربائیجان کے مابین اقتصادی ،تجارتی ،دفاعی تعاون کے فروغ سمیت تعلیم، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالدونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا سائنس اور زراعت کے شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون بڑھانے پر غورپاکستان، نے عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کیلئے نئ ویزہ پالیسی کا اجراء کیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا انتہائی کٹھن ہے مخدوم شاہ محمود قریشیہم نے کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور عام آدمی کی سہولت کیلئے “سمارٹ لاک ڈاؤن” کی حکمت عملی اپنائی جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی مخدوم شاہ محمود قریشی دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاقپاکستان اور آزربائیجان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشیدونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاکستان اور آزربائیجان کے مابین زمینی و فضائی روابط کو بڑھانے پر اتفاق ہمیں خوشی ہے کہ کل وزارتِ خارجہ میں ہونیوالے سہ ملکی مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے اپنے آزری ہم منصب کو آگاہ کرتے ہوئے، عالمی برادری کی جانب سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیاوزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزربائیجان کی جانب سے مسلسل حمایت پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی معاونت اور حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا