وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اسلام آباد : پی ڈی ایم، 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے ہم ان کے کہنے پر یا ان کے دباؤ پر مستعفی نہیں ہونگے – ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہےوزیر اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے وہ ان کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوں گے؟ درحقیقت پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھو چکا ہے کل لاہور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی ساڑھے پانچ گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہیانہوں نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کیانہوں نے بھی اعلان کر دیا کہ پیپلز پارٹی کی طرح ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گےیہ کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے لیکن میں آج کہہ رہا ہوں کہ یہ سینٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گےاداروں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائی ہے اداروں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے الحمدللہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی ٹینشن نہیں ہے- جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا